غزہ میں اسرائیل کی خونریزی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس جس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کی

2111630
غزہ میں اسرائیل کی خونریزی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری

غزہ میں اسرائیل کی خونریزی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس جس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کی۔

  ترکیہ  کی تجویز پر، بین الاقوامی امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

 کانفرنس میں  فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک میکانزم قائم  کیے جانے اور  اور بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

کانفرنس میں اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس  سے  بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق سالانہ رپورٹ"  پر  اسرائیل کو بلیک لسٹ کرنے کی اپیل  کرنے کے علاوہ ، رکن ممالک فلسطین کے معاملات کو  جرائم کو عدالت میں لے  جانے  کو کہا گیا ہے۔

کانفرنس میں  فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی کوششوں کی حمایت کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا  کرنے کے علاوہ  وہ ممالک جنہوں نے ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ان سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 73 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں