ترکیہ: فیدان، بلنکن کے دعوت پر امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں

وزیر خارجہ خاقان فیدان، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی دعوت پر، امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں

2111334
ترکیہ: فیدان، بلنکن کے دعوت پر امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی دعوت پر 7 سے 8 مارچ  تک امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران فیدان ساتویں ترکیہ۔امریکہ اسٹریٹجک میکانزم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فریقین زیادہ وسیع پیمانے کے باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ اجلاس میں تعاون کے شعبوں سے متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

فریقین اہم گلوبل اور علاقائی حالات کے بارے میں بھی جامع مذاکرات کریں گے۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان اپنی مصروفیات کے دوران امریکہ کے سینٹ اراکین کے ساتھ  اور صدر جو بائڈن کے مشیر برائے قومی سلامتی 'جیک سولیوان' کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

فیدان تھنک ٹینک تنظیموں کی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں