انطالیہ میں پہلے دو ماہ میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 10.82 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد  چار لاکھ  99 ہزار 784 تک پہنچ گئی ہے

2111267
انطالیہ میں پہلے دو ماہ  میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

انطالیہ نے سال کے پہلے دو مہینوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 10.82 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد  چار لاکھ  99 ہزار 784 تک پہنچ گئی ہے ۔

صرف فروری میں دو لاکھ  70 ہزار 686 غیر ملکی سیاحوں نے شہر کا دورہ کیا جو کہ گزشتہ سال کے اس ماہ کے مقابلے میں  17.20 فیصد زاہد  ہے 

فروری میں انطالیہ میں سب سے زیادہ   آنے والے سیاحوں میں  جرمنی پہلے نمبر پر ہے جہاں سے   58 ہزار 228 سیاح  انطالیہ پہنچے ۔

رشین فیڈریشن  48 ہزار 937  سیاحوں کے ساتھ دوسرے اور  برطانیہ  37 ہزار 454 سیاحوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ان ممالک کے بعد  پولینڈ، نیدرلینڈز، قازقستان، یوکرین، ڈنمارک، آسٹریا اور بیلجیم  کے سیاحوں  کا نمبر آتا ہے۔

دو ماہ کے اعداد و شمار میں،  رشین  فیڈریشن 106 ہزار 304  سیاحوں  کے ساتھ پہلے، جرمنی 97 ہزار 655 زسیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور برطانیہ   55 ہزار 384  سیاحوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ کے  بعد بالترتیب پولینڈ، قازقستان، یوکرین، ہالینڈ، ایران، بیلجیم اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں