ترکیہ: انطالیہ ڈپلومیسی فورم اور وزیر خارجہ فیدان کی دو طرفہ ملاقاتیں

مسئلہ فلسطین کا دو حکومتی حل بین الاقوامی قواعد سے ہم آہنگ ایک قبول شدہ حل ہے اس حل کا اور کوئی متبادل قبول نہیں کیا جائے گا: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2110198
ترکیہ: انطالیہ ڈپلومیسی فورم اور وزیر خارجہ فیدان کی دو طرفہ ملاقاتیں
gezeravci-fidan.jpg
hakan fidan antalya.jpg
filistin riyad maliki-fidan.jpg

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے تیسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں متعدد دو طرفہ مذاکرات کئے ہیں۔

فیدان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیداوف، سربیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایویکا داجچ، ملائیشیا کے وزیر تعلیم زمبری عبدالقدیر اور شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ باجور عثمانی کے ساتھ ملاقات کی۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ فلسطین کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمے اور فائر بندی  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسئلے کا دو حکومتی حل بین الاقوامی قواعد  سے ہم آہنگ ایک قبول شدہ حل ہے اس حل کا اور کوئی متبادل   قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے غزّہ کے لئے بغیر وقفے کے انسانی امداد کی ترسیل کی اہمیت پر  بھی بات کی ہے۔

وزیر خارجہ فیدان نے نیمبیا کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات  و باہمی تعاون 'پیا موشیلینگا، کوسووا کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر برائے ڈیا سپورا گیراوالا شوارز، سینیگال کے وزیر خارجہ اسماعیل ا مادیور فال، مولدووا کے وزیر خارجہ میخائی پوپشوئی، مونٹی نیگرو کے وزیر خارجہ فلپ ایوانووچ اور برکینا فاسو کے وزیر خارجہ کاراموکو جین۔ماری  ٹراورے کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے فورم کے استقبالی پروگرام میں "ٹینانی ٹریئو" کا کانسرٹ بھی دیکھا۔ انہوں نے ترکیہ کے پہلے خلاء باز آلپر گیزیر آوجی کے ساتھ بھی ملاقات کی ا ور ترکیہ کی مقامی گاڑی 'ٹوگ'  میں بھی سواری کی۔



متعللقہ خبریں