حکومتِ اسرائیل کو غزہ میں کیے گئے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، ترکیہ

ترکیہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے کی قریب سے پیروی کر رہا ہے

2109984
حکومتِ اسرائیل کو غزہ میں کیے گئے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، ترکیہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل  کی کاٹز پوسٹ کے حوالے سے  ترک وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی  نے کہا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے تمام ارکان کو جلد یا بدیر غزہ میں کیے گئے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔"

کیچیلی نے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ   ترکیہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے کی قریب سے پیروی کر رہا ہے، انہوں نے کہا: "ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلی حکومت کے تمام اراکین جلد یا بدیر غزہ میں کیے گئے جرائم کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

"اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں کا اندھا دھند، منظم اور جان بوجھ کر قتل عام ختم  کردینا چاہیے۔"

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے صدر رجب طیب ایردوان اور حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل خنیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں تہمتوں پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔



متعللقہ خبریں