ترکیہ کی قطاروں میں کھڑے فلسطینوں پر حملے کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلوسی اسکوائر میں فلسطینیوں کو قتل کر کے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم میں ایک نئے جرم کا اضافہ کر دیا ہے

2109378
ترکیہ  کی قطاروں  میں کھڑے فلسطینوں پر حملے کی شدید مذمت

ترکیہ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے امدادی قطاروں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا جبکہ غزہ کے لوگوں کو بھوک کا شکار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا مقصد فلسطینی عوام کو شعوری اور اجتماعی طور پر تباہ کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیل کے حملے کے حوالے سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلوسی اسکوائر میں فلسطینیوں کو قتل کر کے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم میں ایک نئے جرم کا اضافہ کر دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ غزہ کے لوگوں کو فاقہ کشی کی  پر مجبور کر ے والے   ملک  اسرائیل کے  اس بار امدادی قطار میں کھڑے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا مقصد شعوری طور پر اور غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنا ہ اور  فلسطینی عوام کو اجتماعی طور پر تباہ کر نا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن ختم کرنا چاہیے، لیکن اسرائیلی حکومت کے پاس یہ فیصلہ کرنے کی عقل اور ضمیر نہیں ہے۔ پوری دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے کہ غزہ میں ظلم ایک تباہی میں بدل رہا ہے  جس کے عالمی اثرات  مرتب ہوں گے۔ اس تناظر میں اسرائیل، "ہم حکومت پر اثر و رسوخ رکھنے والے تمام گروہوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں مظالم بند کروانے میں اپنا  کردار ادا کریں ۔

 غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں رشید اسٹریٹ  کے نابلوسی اسکوائر پر انسانی امداد کے منتظر افراد پر اسرائیل کے حملے میں 112 افراد ہلاک اور 760 زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں