استنبول ایئرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا

یورپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (یوروکنٹرول) کی 12-18 فروری کی یورپی ایوی ایشن رپورٹ شائع  کردی گئی ہے

2108859
استنبول ایئرپورٹ  یورپ کا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا

استنبول ایئرپورٹ 12تا18 فروری کے درمیان یومیہ اوسطاً 1302 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔

یورپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر نیویگیشن (یوروکنٹرول) کی 12-18 فروری کی یورپی ایوی ایشن رپورٹ شائع  کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ اس عرصے کے دوران یومیہ اوسطاً 1302 پروازوں کے ساتھ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

استنبول ہوائی اڈے کے بعد لندن ہیتھرو روزانہ 1271 پروازوں کے ساتھ دوسرے  اور ایمسٹرڈیم شیفول ہوائی اڈوں پر 1265 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں