ترکیہ: ایردوان۔پوتن ملاقات

ملاقات میں صدر پوتن نے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے: ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات

2107400
ترکیہ: ایردوان۔پوتن ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے ٹیلی فون پر صدر پوتن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ملاقات  میں صدر پوتن نے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور، ترکیہ۔روس تعلقات میں دوستانہ ماحول کی تقویت کے لئے ادا کردہ کردار پر، صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

روس صدارتی پیلس کریملن نے  بھی، دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بارے میں، جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دورہ، آئندہ مہینے متوقع، صدارتی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں