حوجہ  ایلی  قتل عام کی 32 ویں برسی

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے  کہ حوجہ ایلی  میں 26 فروری 1992 کو ہونے والا ظلم انسانی تاریخ پر سیاہ  دھبہ ہے

2107255
حوجہ  ایلی  قتل عام کی 32 ویں برسی

 حوجہ  ایلی  قتل عام کی 32 ویں برسی کے حوالے سے، ترکیہ نے کہا کہ وہ "آذربائیجان کے شہر  حوجہ ایلی  میں معصوم شہریوں کے خلاف کیے گئے قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے  کہ حوجہ ایلی  میں 26 فروری 1992 کو ہونے والا ظلم انسانی تاریخ پر سیاہ  دھبہ ہے۔

 حوجہ ایلی  میں  قتل کیے  گئے  ہمارے 613 بھائیوں اور ان تمام آذربائیجانیوں کا درد جو اس دن زخمی ہوئے یا حرسات میں لیے گئے  یا پھر  لاپتہ ہو ئے ان سب  کا  درد ہمارے دلوں میں آج بھی ہے۔

بیان میں اس قتل عام کے نتیجے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے اللہ سے مغفرت  کی دعا کی اور آذربائیجان کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 26 فروری 1992 کو آذربائیجان کے شہر  حوجہ ایلی میں معصوم شہریوں کے خلاف آرمینیائی مسلح افواج کی طرف سے کیے گئے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں