کل شبِ برات ہے

کل ترکیہ بھر میں شبِ برات کو دینی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

2106530
کل شبِ برات ہے

کل ترکیہ بھر میں شبِ برات کو دینی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

شبِ برات، 11 مارچ سے 9 اپریل پر محیط، ماہِ رمضان کی پیامبر ہے۔

یہ رات ، 12 جنوری سے شروع ہونے والے 3 مقدس مہینوں یعنی رجب شعبان رمضان کی دوسری مبارک رات ہے اور شعبان کی 15 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔

اسلام کی رُو سے 'برات'  کے معنی اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی  مانگنا اور اس کی رحمت و مغفرت طلب کرنے کے ہیں۔

ترکیہ محکمہ مذہبی امور اس مبارک شب کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعا و عبادت کا اہتمام کرے گا۔



متعللقہ خبریں