ترکیہ: جی۔20 زیادہ موئثر کردار ادا کرے

بین الاقوامی برادری اور جی۔20، غزّہ میں فائر بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کرے: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2105827
ترکیہ: جی۔20 زیادہ موئثر کردار ادا کرے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے بین الاقوامی برادری اور جی۔20 سے اپیل کی ہے کہ غزّہ میں فائر بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کیا جائے۔

جی۔20 وزرائے خارجہ اجلاس برازیل کی میزبانی میں دارالحکومت ریو دے جینیرو میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں یوکرین کے حالات، غزّہ پر اسرائیلی حملوں، عالمی حالات، کثیر الفریقی تنظیموں کے استحکام، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد، غربت میں کمی اور عالمی انتظامی حکمت عملیوں میں اصلاحات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ غزّہ میں جاری وحشت و بربریت کا فوراً بند ہونا ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری اور جی۔20 کو علاقے میں فائر بندی اور دو حکومتی حل کے لئے زیادہ موئثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

نشست "جاری بین الاقوامی کشیدگیوں میں جی۔20 کا کردار" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ نشست سے خطاب میں فیدان نے 2 سال سے جاری روس۔یوکرین جنگ کی طرف اشارہ کیا اور  کہا ہے کہ ترکیہ کو امید ہے کہ فریقین ڈپلومیسی کی طرف رجوع کریں گے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ ترکیہ اس سمت میں کاروائیاں جاری رکھے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو گلوبل عدم مساوات اور ناانصافیوں، اقتصادی اتار چڑھاو، ماحولیاتی مسائل اور مصنوعی ذہانت جیسی تہلکہ خیز ٹیکنالوجیوں کے پیدا کردہ متعدد امتحانوں کا سامنا ہے۔ ان تمام آزمائشوں اور امتحانات کے مقابل گلوبل ڈپلومیسی اور جی۔20 کا، تمام بحرانی علاقوں میں، مشترکہ موقف اختیار کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی بڑی ترین 20 اقتصادی طاقتوں پر مشتمل جی۔20 تنظیم کا سربراہی اجلاس بھی ماہِ نومبر میں ریو دے جینیرو میں منعقد ہو گا۔



متعللقہ خبریں