غزہ میں فوری جنگ بندی پر غور،وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
جی 20 اجلاس کے سلسلے میں وزیر خارجہ خاقان فیدان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بات چیت کی جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا
2105711
وزیر خارجہ خاقان فیدان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بات چیت کی جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا ۔
ترک وزیر خارجہ نے جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں امریکی ہم منصب سے یہ ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کیے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا ۔
اس کے علاوہ بات چیت میں، روس۔یوکرین جنگ۔ نیٹو کی وسعت،آذربائیجان۔ آرمینیا امن صورتحال اور دیگر علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔