ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان برازیل روانہ ہو گئے

وزیر خارجہ خاقان فیدان، جی۔20 اجلاس میں شرکت کے لئے، برازیل روانہ ہو گئے

2105119
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان برازیل روانہ ہو گئے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان، جی۔20 اجلاس میں شرکت کے لئے، برازیل روانہ ہو گئے ہیں۔

جی۔20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ٹرم چیئر مین ملک برازیل کی میزبانی میں، ریو دے جینیرو میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس 2 دن تک جاری رہے گا اور اس میں بین الاقوامی مسائل کے حل میں جی۔20 کے کردار اور عالمی انتظامی نظام میں اصلاحات  کے موضوع پر غور کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اجلاس  میں یوکرین اور غزّہ کی جنگیں بھی ایجنڈے پر آئیں گی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ خاقان فیدان، ترکیہ کی نگاہ میں ،اقوام متحدہ  سلامتی کونسل سمیت عالمی انتظامی اداروں میں اصلاحات کی اہمیت پر بات کریں گے۔

فیدان غزّہ میں جاری وحشت و بربریت کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام میں عجلت کی طرف بھی توجہ مبذول کروائیں گے۔

اپنی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ خاقان فیدان دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور جی۔20 اجلاس کے وسیلے سے متوقع MIKTA کے 25 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ MIKTA میکسکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ  اور آسٹریلیا پر مشتمل اتحاد ہے۔



متعللقہ خبریں