سعودی عرب ترقیاتی فنڈ کی طرف سے ترکیہ کو 55 ملین ڈالر کا قرضہ

قرضہ "سرکاری اسکولوں میں زلزلے کے نقصانات  میں کمی" کے منصوبے میں استعمال کیا جائے گا

2105487
سعودی عرب ترقیاتی فنڈ کی طرف سے ترکیہ کو 55 ملین ڈالر کا قرضہ

سعودی عرب ترقیاتی فنڈ FSD نے ترکیہ کے ساتھ 55 ملین ڈالر کے قرضہ سمجھوتے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ڈی ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ قرضہ "سرکاری اسکولوں میں زلزلے کے نقصانات  میں کمی" کے منصوبے کی تکمیل میں استعمال کیا جائے گا۔

قرضہ سمجھوتہ، استنبول میں منعقدہ ترکیہ۔سعودی عرب سرمایہ کاری ٹریڈ فورم میں طے پایا۔ مذکورہ قرضے کے ساتھ تقریباً 55 ہزار مربع میٹر وسیع 5 سرکاری اسکولوں  کی بحالی کی جائے گی۔

منصوبے کا ہدف منتخب اسکولوں کو کسی آئندہ زلزلے کے مقابل محفوظ بنانا  اور زلزلے کی صورت میں نقصان کو کم سے کم سطح پر لانا ہے۔ اس  طرح اسکولوں کو  ضروری ساز و سامان اور وسائل سے لیس  کر کے تعلیمی معیار اور بھرپور تعلیمی تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایس ایف ڈی کے مالی تعاون کا حامل یہ منصوبہ، سعودی عرب ترقیاتی فنڈ SDFکے ترکیہ کے ساتھ معمول کے تعاون میں فروغ کے لئے  بھی ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ  SDF حالیہ 40 سالوں میں ترکیہ میں توانائی، صحت، زراعت اور تعلیم جیسے شعبوں میں 300 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کو فنانس کر چُکی ہے۔



متعللقہ خبریں