البانوی وزیر اعظم ایدی راما صدر ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دورے پر

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دورے کے دائرہ کار میں ترکیہ البانیہ اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا پہلا اجلاس  صدر ایردوان اور  اورصدر  راما کی صدارت میں دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا

2104618
البانوی وزیر اعظم ایدی راما صدر ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دورے پر

البانوی وزیر اعظم ایدی راما صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا سرکاری  دورے پر ہیں ۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹریٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دورے کے دائرہ کار میں ترکیہ البانیہ اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا پہلا اجلاس  صدر ایردوان اور  اورصدر  راما کی صدارت میں دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔

کونسل کے اجلاس میں ترکیہ البانیہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیٹو اتحادی البانیہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص بلقان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے مفاہمت کی بنیاد پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دائرہ کار میں، مختلف قانونی متن پر دستخط کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو ترکیہ البانیہ تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں