غزہ میں جاری بحرانوں، قتل عام اور مصائب کا سد باب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، صدر ایردوان

"ہمارا فورم، جو کہ شرکاء کے تنوع کے لحاظ سے دنیا کی سرکردہ سرگرمیوں   میں سے ایک ہے، ہر کسی کو اپنے پیغامات سے اپنے فرق اوراستعداد  کا احساس دلائے گا۔"

2103658
غزہ میں جاری بحرانوں، قتل عام اور مصائب کا سد باب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ "ہم اپنے قریبی جغرافیہ خاص طور پر غزہ میں جاری بحرانوں، قتل عام اور مصائب کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرتے رہیں گے۔"

ایردوان نے چھٹے ایتھنوسپورٹ فورم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ"میں امید کرتا ہوں کہ ایتھناسپورٹ فورم، جس میں مختلف سطحوں پر 50 مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ ممبران نے شرکت کی، دنیا میں، خاص طور پر ہمارے خطے میں امن اور اعتماد کی فضا کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گا۔"

"ہمارا فورم، جو کہ شرکاء کے تنوع کے لحاظ سے دنیا کی سرکردہ سرگرمیوں   میں سے ایک ہے، ہر کسی کو اپنے پیغامات سے اپنے فرق اوراستعداد  کا احساس دلائے گا۔"

صدر ایردوان نے کہا:"مجھے یقین ہے کہ یکجہتی کا جذبہ انطالیہ کے ساتھ ایک ہی سمندر کا اشتراک کرنے والے اور بحیرہ روم کے اس پار غزہ میں انسانی المیے کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ہم غزہ سمیت ہمارے قریبی محل و قوع میں جاری بحرانوں، قتل عام کا سد باب کرنے  کے لیے  اپنی ہم ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔"

ہم اپنے دل کے جغرافیہ سے شروع ہوکر پوری دنیا میں امن، انصاف اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔ "ہم ایک زیادہ منصفانہ اور خوشحال دنیا کے قیام کی اس مقدس جدوجہد میں، اپنے دوستوں اور  آپ  سب کے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔"

متعللقہ خبریں