شام کے علاقے   قامشلی  میں دہشت گردتنظیم PKK کی نام نہاد سرغنہ کو غیر فعال  کر دیا گیا

سکانہ، جس نے 2006 میں ایران میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK میں شمولیت اختیار کی، 2010 اور 2012 کے درمیان شرناک کے دیہی علاقوں میں کام  کرتی رہی

2103227
شام کے علاقے   قامشلی  میں دہشت گردتنظیم PKK کی  نام نہاد سرغنہ کو غیر فعال  کر دیا گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PAJK کے نام نہاد سرغناوں میں  سے "سورہین روجھلات" کے نام سے مشہور  فاطمہ سکانہ کو   شام کے علاقے   قامشلی  میں  غیر فعال  کر دیا گیا ہے ۔

سکانہ، جس نے 2006 میں ایران میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK میں شمولیت اختیار کی، 2010 اور 2012 کے درمیان شرناک کے دیہی علاقوں میں کام  کرتی رہی ۔

سکانہ، جو کہ 2 ستمبر 2012 کو شرناک  کے بیت الشباب کے علاقے  میں خونی تنظیم کے حملے کے مرتکب افراد میں سے ایک تھی ، اس حملے میں  10 فوجی شہید ہوئے تھے۔

ساکانہ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد رسرغناوں میں  سے ایک ہے جو حال ہی میں شام کے شہر قامشلی  منتقل  ہوئی تھی  جس کا  نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT)  نے تعاقب کرتے ہوئے  پوائنٹ آپریشن کے ذریعے  غیر فعال کردیا گیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں