ترکیہ مطمئن رہے مطلوبہ شرائط پوری کریں گے: سویڈن

بل اسٹروم نے بتایا کہ جون 2022 میں میڈریڈ اجلاس  میں ترکیہ،سویڈن  اور فن لینڈ کے درمیان ایک مشترکہ  ڈھانچہ تشکیل دیا گیا تھا جن میں طے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، ہم انسداد دہشتگردی کے موضوع پر ترکیہ سے قریبی تعاون کریں گے

2102753
ترکیہ مطمئن رہے مطلوبہ شرائط پوری کریں گے: سویڈن

 سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے موضوع پر  ہم ترکیہ کی مطلوبہ شرائط پوری کریں گے۔

 بل اسٹروم نے اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 سویڈش وزیر نے یاد دلایا ہے کہ  گزشتہ سال جولائی میں ویلنیئس کے نیٹو اجلاس میں طے مطابقت کے نتیجے میں سویڈن نے  ترکیہ کے ساتھ سلامتی معاہدہ طے کرنے کی حامی بھری تھی ۔

 انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں میڈریڈ اجلاس  میں ترکیہ،سویڈن  اور فن لینڈ کے درمیان ایک مشترکہ  ڈھانچہ تشکیل دیا گیا تھا جن میں طے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، ہم انسداد دہشتگردی کے موضوع پر ترکیہ سے قریبی تعاون کریں گے ۔

 بل اسٹروم نے مزید کہا کہ ترکیہ کو امریکہ سے ملنے والے ایف سولہ طیاروں  سے نیٹو کے ہاتھ مزید مضبوط  ہونگے۔



متعللقہ خبریں