ترک صدر کا دورہ باعث ممنونیت ہے نئے باب کا آغاز کریں گے : السیسی

صدر السیسی نے  بھی  کہا کہ دس سال بعد ترک صدر کا دورہ مصر ہمارے لیے باعث  ممنونیت ہے ،دونوں ملک ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں

2102469
ترک صدر کا دورہ باعث ممنونیت ہے نئے باب کا آغاز کریں گے : السیسی

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز کہا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مصر کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے جبکہ  ترکیہ مختصر مدت میں مصر کے ساتھ تجارت کو 15 بلین ڈالر تک لے جائے گا۔

قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ایردوان نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ ان کی بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست تھا اور مزید کہا دونوں ممالک توانائی اور دفاعی تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 میزبان صدر السیسی نے  بھی  کہا کہ دس سال بعد ترک صدر کا دورہ مصر ہمارے لیے باعث  ممنونیت ہے ،دونوں ملک ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں مصر، براعظم افریقہ میں ترکیہ کا  اہم تجارتی شراکت دار ہے  جبکہ ترکیہ بھی  ہماری برآمدات میں  نمایاں  مقام رکھتا ہے امید ہے کہ دونوں ملک خطے میں امنو استحکام کی بحالی اور فروغ کےلیے کوششیں تیز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مغربی کنارے میں کشیدگی کم کرنے اور فوری جنگ بندی کےلیے ترک صدر کے موقف کی تائید کرتے  ہیں ،میرا ماننا ہے کہ  ترکیہ اور مصر مل کر غزہ کے حوالے سے دورس نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

السیسی نے دورہ ترکیہ کی دعوت ملنے پر کہا کہ وہ اپریل  کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں