صدر ایردوان کا پیٹریاٹک یونین آف کردستان پارٹی کو انتباہ

صدر ایردوان نے ان خیالات   کا اظہار  متحدہ عرب امارات اور مصر کے سرکاری دورے سے واپسی پر طیارے پر  صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا

2102831
صدر ایردوان  کا پیٹریاٹک یونین آف کردستان پارٹی  کو انتباہ

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ عراق میں پی یو کے (پیٹریاٹک یونین آف کردستان) پارٹی دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات   کا اظہار  متحدہ عرب امارات اور مصر کے سرکاری دورے سے واپسی پر طیارے پر  صحافیوں کے سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے کہا کہ عراق میں PUK علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایربیل انتظامیہ  کے  اس منفی انداز کے بارے میں کئی بار خبردار کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ علاقے میں کسی کو   داخل ہونے کی اجازت نہ دیں  ورنہ وہ پھر ایک دن اکیلے رہ جائیں گے۔ سلیمانیہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہماری گرفت قائم ہے  اور یہاں ہمارے  ہمارے رشتہ دار موجود  ہیں۔

"دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نےا یربیل انتظامیہ کے ساتھ جو پیش رفت حاصل کی ہے  وہ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے، سلیمانیہ میں  PUK انتظامیہ، ہماری بار بار وارننگ کے باوجود، دہشت گرد تنظیم PKK/YPG/PYD کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  وہ اس مسئلے کو ایجنڈے میں لائے اور PUK کے ساتھ مذاکرات میں ان کے حکام کو متنبہ بھی کیا ہے۔

 دہشت گردی کی حمایت کرنے والے PUK پر اپنا رد عمل جاری رکھتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ کسی کو بھی ہم سے مختلف موقف کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، ہم ضروری ردعمل دیں گے۔ ہم اس مسئلے کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ہم وہ اقدامات کر رہے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم کئی ایک مسائل پر  رواداری سے کام  لے رہے ہیں لیکن اگر مسئلہ ہماری بقا اور ملکی سلامتی کا ہے تو ہم برداشت کے دروازے بند کر دیں گے اور جو ضروری کاروائی کرنا ہوگی ہو کرکے رہیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ اگر مقصد ہمارے خلاف دشمنی پیدا کرنا ہے، تو ہمارے پاس ردعمل اور اقدامات کرنے کے لیے بہت کچھ ہے  اور ہم اس سلسلے میں  کوئی  سخت قدم اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں