ہم، ترکیہ۔مصر تعلقات کو ان کے شایانِ شان درجے پر لانا چاہتے ہیں: ایردوان

مذاکرات میں ہم نے مختصر مدّت میں تجارتی حجم کو 15 بلین ڈالر تک لانے کے موضوع پر اتفاق کیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2102483
ہم، ترکیہ۔مصر تعلقات کو ان کے شایانِ شان درجے پر لانا چاہتے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان ہزار سال سے زیادہ قدیم اور باہم گھُلے مِلے تاریخی و ثقافتی تعلقات پائے جاتے ہیں۔

صدر ایردوان نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران اپنے ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی ۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ" ترکیہ اور مصر کے باہمی تاریخی و ثقافتی تعلقات ہزار سال سے زیادہ قدیم ہیں اور ہم اس دیرینہ میراث کو اس  کے شایانِ شان درجے پر لانا چاہتے ہیں "۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں نے اپنے قابلِ قدر بھائی کو ، کونسل اجلاس کے انعقاد کے لئے، پہلی فرصت میں انقرہ آنے کی دعوت دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ہمارے باہمی تعلقات میں ایک نیا سنگ مِیل ثابت ہو گا۔ تجارت اور اقتصادیات کے شعبے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کے مذاکرات میں ہم نے مختصر مدّت میں تجارتی حجم کو 15 بلین ڈالر تک لانے کے موضوع پر اتفاق کیا ہے۔  علاوہ ازیں ہم نے اپنی موجودہ  3 بین ڈالر کی سرمایہ کاریوں میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذاکرات میں ہم نے ممکنہ نئے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیا ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم، سیاحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بھی مصر کے ساتھ موجودہ روابط کو مزید تقویت دینے کے لئے کوششیں کریں گے۔ اس وقت قاہرہ میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترکی زبان کے ساتھ رغبت کی وجہ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ گذشتہ سال 22 ہزار طلبہ و طالبات نے ترکی زبان سیکھنے کے لئے انسٹیٹیوٹ میں درخواستیں جمع کروائیں اور یہ تعداد نہایت خوش کن ہے"۔



متعللقہ خبریں