ترکیہ: صدر ایردوان مصر کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان آج، 12 سال کے بعد، مصر کا سرکاری  دورہ کر رہے ہیں

2101957
ترکیہ: صدر ایردوان مصر کے دورے پر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان آج، 12 سال کے بعد، مصر کا سرکاری  دورہ کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان دارالحکومت قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات کے ترجیحی ایجنڈے کا موضوع ترکیہ۔ مصر  باہمی تعلقات میں فروغ ہو گا۔

مذاکرات میں اعلیٰ سطحی دو طرفہ تعاون میکانزم کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تجارت، دفاع، توانائی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں موجود امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں