ترکیہ: ایردوان۔دبیبہ ملاقات

ترکیہ، لیبیا کے اتحاد و سالمیت کو مقّدم رکھتا ہے اور مسئلہ لیبیا کے دائمی و پائیدار حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا: ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات

2101784
ترکیہ: ایردوان۔دبیبہ ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دائرہ کار میں انہوں نے لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، لیبیا کے اتحاد و سالمیت کو مقّدم رکھتا ہے۔ ہم، لیبیا قومی اتحاد حکومت کی جائز حیثیت کو نقصان پہنچائے بغیر شروع کئے جانے والے ڈائیلاگ مرحلے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، مسئلہ لیبیا کے دائمی و پائیدار حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ ترکیہ، علاقائی امن و استحکام کی یقین دہانی کے لئے بھی کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

صدر ایردوان نے مالدیپ کے صدر محمد معیزو، عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے وزیر اعظم مسعودبارزانی، بین الاقوامی سرمایہ کاری کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کے خاندانوں کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔



متعللقہ خبریں