ملکی جنوبی سرحدوں کو "دہشتگردستان" بننے نہیں دیں گے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ہر قیمت پر اپنی جنوبی سرحدوں کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے

2101408
ملکی جنوبی سرحدوں کو "دہشتگردستان" بننے نہیں دیں گے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ہر قیمت پر اپنی جنوبی سرحدوں کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ۔

ایردوان نے صدارتی محل میں کابینہ اجلاس  کے بعد ایک بیان میں معیشت،تعلیم، انسداد دہشتگردی  اور خارجہ پالیسی سے متعلق موضوعات پر حکومتی موقف واضح کیا ۔

 صدر نے کہا کہ سرحد پار  آپریشنز  کے تحت  ہم دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں  جسکے نتیجے میں دہشتگرد تنظیم اب ایک  کونے میں سمٹ چکی ہے، ہم جانتے ہیں کہ دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھ  لمبے کروانے میں ہمارے بعض اتحادی ممالک اور شمالی عراق میں موجود عناصر ملوث رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ  ہم عراق کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتےہوئے انسداد دہشتگردی میں اس کے تعاون کو سراہتے ہیں، برادر ملک عراق سے ہماری یہی توقع اور استدعا  ہے کہ وہ اپنے ملک کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے استعمال کی اجازت نہ دے، دہشتگردی کا خاتمہ عراق کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی  پروگراموں کے اجرا میں اہمیت کا حامل ہے۔

 ایردوان نے مزید کہا کہ  ترکیہ ہر قیمت پر اپنی جنوبی سرحدوں کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جس کے لیے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں