ترک خلاباز آلپر گیزر آوجی کا خلائی مشن مکمل

گیزر آوجی  اور 3 ساتھی خلابازوں کو زمین پر لے جانے والا ڈریگن خلائی جہاز کے  موسمی حالات کے لحاظ سے دوپہر میں فلوریڈا کے ساحل سے پانی پر اترنے کا منصوبہ ہے

2100121
ترک خلاباز آلپر گیزر آوجی کا خلائی مشن مکمل

پہلے ترک خلاباز، Alper Gezeravcı نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن کامیابی سے مکمل   کرلیا ہے ۔

گیزر آوجی  اور 3 ساتھی خلابازوں کو زمین پر لے جانے والا ڈریگن خلائی جہاز کے  موسمی حالات کے لحاظ سے دوپہر میں فلوریڈا کے ساحل سے پانی پر اترنے کا منصوبہ ہے۔

ڈریگن کا عملہ، جس کا فلوریڈا کے مشرقی ساحل یا خلیج میکسیکو کے ساحل پر اترنے کا منصوبہ ہے، جہاز میں لے جانے کے بعد ان کا طبی معائنہ  ہوگا  اور وہاں سے انہیں ہیوسٹن، امریکہ لے جایا جائے گا۔

ٹیم ہیوسٹن میں صحت کی مزید جامع اسکریننگ سے گزرے گی اور تھوڑی دیر کے لیے قرنطینہ میں رہے گی۔

دریں اثنا، ترکیہ کی خلائی ایجنسی (TUA) نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ترکیہ کا پہلا خلاباز  آلپر  گیزر  آوجی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مائیکرو گریوٹی ماحول میں اشیاء کی حرکت کی حرکا ت کا جائزہ لے رہا ہے۔

جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے پہلے خلاباز  گیزر آوجی  نے مائکروگرویٹی ماحول میں اشیاء کی حرکات  کا جائزہ لیا۔ ویڈیو میں خلا میں نیوٹن کے حرکت کے قوانین کیسے کام کرتے ہیں کے عمل کو دکھا یا گیا ہے جس   سے  خلائی طبیعیات کے بارے میں تجسس کو پورا کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں