ترکیہ: یاشار۔نور ملاقات، ترکیہ۔صومالیہ عسکری تعلقات پر بات چیت

مذاکرات میں باہمی عسکری تعلقات اور دفاعی صنعت میں اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی

2099513
ترکیہ: یاشار۔نور ملاقات، ترکیہ۔صومالیہ عسکری تعلقات پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر نے صومالیہ کے وزیر دفاع عبدالقدیر محمد نور کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

وزیر دفاع عبدالقدیر محمد نور سرکاری دورے پر انقرہ میں ہیں۔ وزیر دفاع یاشار گلیر نے وزارت دفاع میں سرکاری تقریب کے ساتھ مہمان وزیر کا استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں وزراء نے بند کمرے کے دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے ہیں۔

مذاکرات میں باہمی عسکری تعلقات اور دفاعی صنعت میں اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں