ماہ جنوری میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

2023 میں 16  ملین  84 ہزار 737 افراد کی میزبانی کرنے  والے اس   میں نئے سال کے آغاز ہی سے سیاحوں  کی بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں

2099658
ماہ  جنوری میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

انطالیہ نے پچھلے سال سیاحوں کی تعداد اور سیاحت کی آمدنی میں  تمام وقتی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد  2024 کے  سال میں بڑی تیزی سے سیاحوں کی آمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

2023 میں 16  ملین  84 ہزار 737 افراد کی میزبانی کرنے  والے اس   میں نئے سال کے آغاز ہی سے سیاحوں  کی بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں 229 ہزار 97 سیاحوں نے انطالیہ کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال جنوری میں 2 لاکھ 20 ہزار 10 افراد شہر آئے  تو   اس سال سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

57 ہزار 366 افراد کے ساتھ انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں روس کے باشندے  پہلے نمبر پر  ہیں ۔

روس کے بعد جرمنی 39 ہزار 427 سیاحوں کے ساتھ دوسرے،  برطانیہ  17 ہزار 930 سیاحوں کے ساتھ  تیسرے اور پولینڈ 9 ہزار 121 سیاحوں کے ساتھ چوتھے نمبر ر پر ہے جبکہ

یوکرین، قازقستان، ہالینڈ، ایران، بیلجیم اور کرغزستان  بھی ان ممالک میں شامل ہیں  جو  پہلے  10 ممالک میں شامل ہوتے ہیں۔



متعللقہ خبریں