وزیر خارجہ حقان  فیدان کی ملاتا کے وزیر اعظم اور صدر سے الگ الگ ملاقات

وزارت خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ وزیر فیدان کا صدارتی محل سان انتون میں صدر ویلا نے خیر مقدم کیا

2098764
وزیر خارجہ حقان  فیدان کی ملاتا کے وزیر اعظم اور صدر سے الگ الگ ملاقات

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے اپنے  مالٹا کےسرکاری دورے پر  دارالحکومت والیٹا میں صدر جارج ویلا اور وزیر اعظم رابرٹ ابیلا سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ وزیر فیدان کا صدارتی محل سان انتون میں صدر ویلا نے خیر مقدم کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  فیدان نے وزیر اعظم ابیلا سے پرائم منسٹری پیلس اوبرج ڈی کاسٹیل میں ملاقات کی۔

صدر ویلا نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے یوکرائنی جنگ اور اس کے اثرات اور اناج کے معاہدے میں ترکیہ کے کردار پر بات چیت کی۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم ابیلا نے کہا کہ "ہم نے ترک وزیر خارجہ حقان  فیدان کے ساتھ مثبت  مذاکرات کیے ہیں ، جس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے معاملے پربھی غور کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مالٹائی حکومت یوکرین میں  مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے اور بین الاقوامی قانون پر عمل درآمد  کرنے کی خواہاں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں