ترکیہ: فیدان۔الثانی ملاقات

مذاکرات میں، اسرائیل اور حماس کو پیش کئے گئے فریم ورک سمجھوتے کی تازہ صورتحال پر، غور کیا گیا ہے

2098610
ترکیہ: فیدان۔الثانی ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں، قطر اور مصر کی کوششوں سے، اسرائیل اور حماس کو پیش کئے گئے فریم ورک سمجھوتے کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں وزیر خارجہ فیدان نے مذکورہ سمجھوتے کے ساتھ ترکیہ کے تعاون پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں