وزیر خارجہ حقان  فیدان کی لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سالمکسے کوماستھ سے ملاقات

وزارت خارجہ کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیدان نے  دارالحکومت انقرہ میں  وزارت خارجہ کے یورپی یونین (EU) ڈائریکٹوریٹ میں  کوماستھ کی  سے ملاقات کی ہے

2097991
وزیر خارجہ حقان  فیدان کی لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سالمکسے کوماستھ سے ملاقات

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے لاؤس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سالمکسے کوماستھ سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیدان نے  دارالحکومت انقرہ میں  وزارت خارجہ کے یورپی یونین (EU) ڈائریکٹوریٹ میں  کوماستھ کی  سے ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملاقات کے دوران "وزارت خارجہ کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت" پر دستخط کیے گئے۔

فیدان اور کوماستھ نے دو طرفہ تعلقات اور  موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

لاؤس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کا ٹرم صدر ہے، دونوں وزراء کی ملاقات کے دوران ترکیہ اور آسیان کے درمیان تعاون کے امور کو بھی ایجنڈے میں لایا گیا۔



متعللقہ خبریں