شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں آپریشن زون میں  دہشت گردوں کی جانب سے گولیاں  چلانے سے  انفنٹری سپیشلسٹ سارجنٹ قادر دِنگیل  شہید اور 2 فوجی زخمی ہوگئے

2097086
شمالی عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ  کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 2 فوجی زخمی ہو گئے۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی عراق میں آپریشن زون میں  دہشت گردوں کی جانب سے گولیاں  چلانے سے  انفنٹری سپیشلسٹ سارجنٹ قادر دِنگیل  شہید اور 2 فوجی زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کو زیر  علاج لے لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہمیں گہرے درد اور غم سے بھر نے والے  اس واقع میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  ہمارے پیارے شہید  کی مغفرت  کے دعا گو ہیں ، اس کے  غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور ہماری قوم کے ساتھ تعزیت کا  اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی  جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔"



متعللقہ خبریں