صدر ایردوان کی سویڈش وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

نیٹو میں رکنیت کے بعد سویڈن  ترکیہ کے لیے اتحاد کی روح کے مطابق سہ فریقی یادداشت  میں  وضع کردہ  اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا

2096939
صدر ایردوان کی سویڈش وزیر اعظم سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن سے فون پر بات کی۔

ایوان صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق  اس بات چیت میں سویڈن کی نیٹو رکنیت کے عمل، دہشت گردی کے خلاف جنگ، ترکیہ۔ سویڈن تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نیٹو میں رکنیت کے بعد سویڈن  ترکیہ کے لیے اتحاد کی روح کے مطابق سہ فریقی یادداشت  میں  وضع کردہ  اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

گفتگو  دوران صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کو سیکورٹی تعاون کے طریقہ کار پر کام شروع کرنا چاہیے اور سویڈن کو  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کو ضروری تعاون فراہم کرنا ضروری  ہے۔



متعللقہ خبریں