ترک ٹیم 90 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد انٹارکٹک کنگ جارج آئی لینڈ پہنچ گئی

نیشنل انٹارکٹک سائنس مہم کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر برجو اوزسوئے نے بتایا کہ وہ استنبول سے شروع ہونے والے اپنے سفر کے چوتھے دن انٹارکٹیکا پہنچے ہیں

2096696
ترک ٹیم 90 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد انٹارکٹک کنگ جارج آئی لینڈ پہنچ گئی

8ویں قومی انٹارکٹک سائنس مہم   میں حصہ لینے کی غرض سے   روانہ ہونے والی  ترک ٹیم 90 گھنٹے کے طویل سفر کے بعد انٹارکٹک کنگ جارج آئی لینڈ پہنچ گئی ہے ۔

نیشنل انٹارکٹک سائنس مہم کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر برجو اوزسوئے نے بتایا کہ وہ استنبول سے شروع ہونے والے اپنے سفر کے چوتھے دن انٹارکٹیکا پہنچے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  فی الحال، 20 ترک سائنس دان انٹارکٹیکا میں  لینڈ کرچکے ہیں  اور ہمارے ساتھ ہائی اسکول کے 3 طالب علم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول کے طلباء انٹارکٹیکا میں سائنس دانوں کے ساتھ  مل کر کام کریں گے  اور  اپنے پروجیکٹس کو  عملی شکل دیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ اس سال اسپین، بلغاریہ اور امریکہ کے سائنسدان ترکیہ کی سائنسی مہم میں حصہ لیں گے۔

ozsoy نے کہا کہ ترکیہ کی سائنسی ٹیم اس سال 22 مختلف منصوبوں پر کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زمینی علوم سے لے کر زندگی کے علوم تک وسیع پیمانے پر سائنسی ریسرچ کا مواد موجو د  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سائنسی ریسرچ   مائیکرو پلاسٹک سے لے کر آتش فشاں کی ریسرچ  اور زمینی علوم سے نمونے  بھی شامل ہوں گے۔  

انہوں نے کہا کہ ٹیم کنگ جارج آئی لینڈ سے روانہ ہونے اور ایک ہفتہ طویل کروز لے کر پہلے ڈسمل آئی لینڈ اور پھر ہارس شو آئی لینڈ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہے، جہاں ترکیہ کا عارضی سائنس کیمپ  موجود ہے۔



متعللقہ خبریں