روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ ترکیہ جلد متوقع ہے: دمتری پیسکوف

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں کو پوتن  کے دورہ ترکیہ کے حوالے  اور دورے کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقررہ وقت پر دورے کی تاریخ کا اعلان کریں گے

2096790
روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ ترکیہ جلد متوقع ہے:  دمتری پیسکوف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ ترکیہ کے دوران روس اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے علاوہ یوکرین سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں کو پوتن  کے دورہ ترکیہ کے حوالے  اور دورے کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقررہ وقت پر دورے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

پیسکوف نے کہا کہ  دورے کے دوران بہت سے مسائل پر بات چیت کی جائے گی مذاکرات  کا ایجنڈا بہت بھرپور ہے۔ یقیناً یہ سب سے پہلے روس-ترکیہ کے باہمی تعلقات اور ہمارا تجارتی اور اقتصادی تعاون ہے۔ یقیناً یوکرین سمیت علاقائی مسائل پر ہمیشہ بات کی جاتی ہے۔

پیسکوف نے ترکیہ اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کے معاملے پر بھی   بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو اس معاملے پر بہت اصولی اور آزاد موقف اختیار کرتے ہیں۔ یہ ہمارے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بعض مغربی ممالک اس معاملے پر ترکیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور  ترکیہ کو مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے مفادات کے خلاف ہمارے ساتھ اپنے  تعاون کو  کم کرے لیکن ترکیہ اپنی خودمختاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

کریملن کی خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے 29 جنوری کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ فروری میں پوتن  کے دورہ ترکیہ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں