2023 میں ترکیہ کی سیاحت کے شعبے میں آمدنی 54 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی

ترکی کے  محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سیاحت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا  اور اس طح یہ آمدنی  54 ارب 315 ملین 542 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے

2095707
2023 میں ترکیہ کی سیاحت کے شعبے میں آمدنی 54 بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی

ترکیہ کی سیاحت کی آمدنی 2023 میں بڑھ کر 54 ارب 315 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی کے  محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سیاحت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا  اور اس طح یہ آمدنی  54 ارب 315 ملین 542 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

2023 میں ترکیہ سے روانہ ہونے والے سیاحوں  کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 57  ملین  77 ہزار 440 افراد تک پہنچ گئی ہے ۔ ان میں سے 13.5 فیصد یعنی 7 ملین  730 ہزار 473 افراد بیرون ملک مقیم ترک  شہری تھے۔

گزشتہ سال کھیلوں، تعلیم اور ثقافت کے اخراجات میں 70.7 فیصد، کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں 33.2 فیصد اور رہائش کے اخراجات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ آنے والے سیاحوں میں  تفریح، کھیل اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سیاح پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

بیرون ملک مقیم ترک شہریوں میں سے  تر 67.4 فیصد رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی غرض سے ترکیہ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں