ترکیہ: صدر ایردوان نے سویڈن پروٹوکول کی منظوری دے دی

صدر رجب طیب ایردوان نے سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق صدارتی فیصلے پر دستخط کر کے پروٹوکول کی منظوری دے دی ہے: صدارتی محکمہ اطلاعات

2093715
ترکیہ: صدر ایردوان نے سویڈن پروٹوکول کی منظوری دے دی

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق صدارتی فیصلے پر دستخط کر کے پروٹوکول کی منظوری دے دی ہے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان نے، ترکیہ قومی اسمبلی میں منظور کئے گئے اور سویڈن کی شمالی اٹلانٹک سمجھوتے یعنی 'نیٹو' میں شرکت سے متعلقہ قانون کی اشاعت کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ایردوان نے سویڈن کے نیٹو رکنیت پروٹوکول سے متعلقہ صدارتی فیصلے پر دستخط کر کے پروٹوکول کی منظوری دے دی ہے"۔

سویڈن کے نیٹو رکنیت پروٹوکول کی منظوری سے متعلق فیصلہ ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں