مسئلہ فلسطین پر حکومت ترکیہ اورعوام کا موقف قابل تعریف ہے: ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ  ترکیہ اور ایران  فلسطینی عوام کے  تحفظِ حقوق اور ان کی جدوجہد کی حمایت پر اتفاق  رکھتے ہیں

2093215
مسئلہ فلسطین پر حکومت ترکیہ اورعوام کا موقف قابل تعریف ہے: ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ  ترکیہ اور ایران  فلسطینی عوام کے  تحفظِحقوق اور ان کی جدوجہد کی حمایت پر اتفاق  رکھتے ہیں۔

 سرکاری دورے  پر انقرہ میں موجود ایرانی صدر نے  ترک صدر کے ہمراہ ترک۔ایران اعلی سطحی تعاون کونسل کے 8 ویں اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 رئیسی نے اس موقع پر کہا کہ  دونوں ملک  فلسطین کے حوالے سے مشترکہ نظریات رکھتے ہیں، صدر ایردوان کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی عوام کے تحفظ حقوق پر  مطابقت طے کی گئی ہے ۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ  غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ترک عوام کا موقف قابل تعریف ہے،ترکیہ سے ایران کے  بہترین تعلقات سالوں سے قائم ہیں  اور چاہتے ہیں کہ ان میں مزید پیش رفت  ممکن بنائی جا سکے۔۔

 

 



متعللقہ خبریں