شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ

خمینہ کے مطابق داغے گئے میزائل  "حواسل-1 یا  حواسل-2 قسم کے تھے اور  یہ کم فاصلے تک مار کرنے والے نہیں  تھے۔"

2092949
شمالی کوریا کا کروز میزائل تجربہ

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ زرد کی طرف کروز میزائل داغے ہیں۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے قریب داغے جانے والے میزائل شمالی کوریا کی طرف سے تجربہ کردہ   ستمبر 2023کے بعد پہلا کروز میزائل تھا ۔

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی فوج کو چوکس کر دیا گیا  ہے اور ہم " شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں پر نظر رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ باہمی  تعاون سے کام کر رہے ہیں"۔

بیان میں بتایا گیا کہ تخمینہ کے مطابق داغے گئے میزائل  "حواسل-1 یا  حواسل-2 قسم کے تھے اور  یہ کم فاصلے تک مار کرنے والے نہیں  تھے۔"

شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق 19 جنوری کو ملک میں  زیر آب جوہری ہتھیاروں کے نظام "Haeil-5-23" کا تجربہ کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں