ترکیہ: PKK کے 10 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے میں PKK کے 10 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن کر کے انہیں غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2091296
ترکیہ: PKK کے 10 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 10 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں پنجہ کلید  کے علاقے میں فضائی آپریشن  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ "دلیر ترک مسلح افواج آہنی پنجوں کے ساتھ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کر رہی ہیں۔ عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے میں PKK کے 10 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن کر کے انہیں غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ہم، اپنی  اصیل ملّت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے لئے، اپنی جدوجہد کو پورے عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں