ترکیہ اور جاپان کا دو طرفہ تعاون اور غزہ کے مسئلے پر اتفاق رائے

دفاعی صنعتی  شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے نئے مواقع موجود ہیں

2089798
ترکیہ اور جاپان کا  دو طرفہ تعاون اور غزہ کے مسئلے پر اتفاق رائے

ترکیہ اور جاپان نے غزہ کی پٹی کو  انسانی امدادی کاروائیوں  میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں دفتر ِخارجہ میں جاپانی وزیر خارجہ کامیکاوا یوکو سے ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

حاقان فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور جاپان کے درمیان اپنی طاقت کو ماضی سے حاصل کرنے والی گہری دوستی  قائم ہے۔

ترکیہ-جاپان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے امسال فعال  ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے  فیدان نے بتایا کہ  دونوں ممالک کے درمیان کثیرالاجہتی تعاون  عنصر کے طور پر امسال پہلی بار منعقد کیے جانے کی منصوبہ بندی کردہ  ترکیہ-جاپان انرجی فورم سے متعلق  تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شعبہ سیاحت میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کی تمنا کا اظہار کرنے والے  فیدان نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز نے اوساکا کے ساتھ ساتھ ٹوکیو کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، اور وہ توقع کرتے ہیں کہ جاپانی فضائی کمپنیاں جلد از جلد ترکیہ کے لیے پروازیں شروع کریں گی۔

فیدان نے  اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دفاعی صنعتی  شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے نئے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے  جاپانی ہم منصب کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے  اور ہم  اس شعبے میں مشترکہ کوششیں تیز کریں گے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ میں قتل عام اور یوکرین میں جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے،فیدان  نے کہا کہ مزید بے گناہوں کا خون بہانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔

حاقان فیدان نے مزید بتایا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ ہم نے اس  بات پر اتفاق کیا ہےکہ سن 1967 میں تعین کردہ  سرحدوں کی بنیاد پر جغرافیائی سالمیت کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔اس مسئلے پر  ہم دو طرفہ اور اقوام متحدہ  کے بھی شامل ہونے والے کثیرالجہتی   پلیٹ فارم پر اپنے  تعاون کو جاری رکھیں گے۔"  ہم نے غزہ کے لیے انسانی امداد پر بھی ان کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا۔"

جاپانی وزیر خارجہ کامیکاوا یوکو صدر رجب طیب ایردوان نے بھی  شرف ملاقات بخشا تھا۔

صدارتی کمپلیکس میں بند کمرے میں ہونے والی  اس ملاقات  میں وزیر خارجہ حاقان فیدان بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں