ترکیہ: صدر ایردوان کی خلاء باز آلپر کے ساتھ ملاقات

ہم اس مشن کو جاری رکھیں گے اور اپنے ہدف کو ہمیشہ بلند سے بلند تر کرتے چلے جائیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

2089530
ترکیہ: صدر ایردوان کی خلاء باز آلپر کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے خلاء باز آلپر گزیر آوجی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی ہے۔

ملاقات وزراء کابینہ اجلاس کے دوران طے پائی۔ گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے کہا ہے کہ خلاء میں جانے والے ہمارے پہلے شہری آپ ہوں گے۔ آپ کا یہ سفر ترک ملّت کے لئے حقیقی معنوں میں سرمایہ افتخار ہو گا"۔

صدر ایردوان کے اس سوال کے جواب میں کہ "آپ خلائی سفر کے لئے تیار ہیں؟" گزیر آوجی نے کہا ہے کہ "ہم پورے حق کے ساتھ اپنا فریضہ ادا کرنے کے لئے تیار ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" یہ فریضہ سائنسی مشن کے حوالے سے تو اہم ہے ہی لیکن ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے لئے ایک وسیلہ الہام بننے کے حوالے سے یہ سفر بے حد قیمتی ہے۔ انشاء اللہ یہ ایک نیا آغاز ثابت ہو گا۔ ہم اس مشن کو جاری رکھیں گے اور اپنے ہدف کو ہمیشہ بلند سے بلند تر کرتے چلے جائیں گے۔ میں آپ اور آپ کی ٹیم کے لئے کامیابیوں کا اور صحت و سلامتی کے ساتھ اس فریضے کو پورا کرنے کا متمنی ہوں ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو آسانیاں عطا فرمائے"۔

خلاء باز آلپر گزیر آوجی نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور  کہا ہے کہ "ہم، آپ کے وسیلے سے ، اس خلائی پردے کو ہٹا رہے اور آنے والی نسلوں کے لئے نئے آفاق کھول رہے ہیں۔ اس کے لئے ہم آپ کے ممنونِ احسان ہیں"۔

واضح رہے کہ آلپر گزیر آوجی ترکیہ قومی خلائی پروگرام کے پہلے  "انسانی خلائی مشن" کے دائرہ کار میں آج رات بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں