سامراجی قوتوں کا منصوبہ اگر کامیاب ہو گیا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا: ایردوان

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا اور کہا کہ  انسداد دہشتگردی پر مبنی  ہماری حکمت عملی سے خطے میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں میں بے چینی پھیل چکی ہے

2089580
سامراجی قوتوں کا منصوبہ اگر کامیاب ہو گیا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے  مسلح قوتوں کو حکم دیاہے کہ وہ  بلا کسی تردد  اور امتیاز دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن بنائیں۔

 صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا اور کہا کہ  انسداد دہشتگردی پر مبنی  ہماری حکمت عملی سے خطے میں دہشتگردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور انہوں نے پی کےکے کو اسلحہ، تربیت اور دیگر امدادی مدد  کی فراہمی بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سرحد پار آپریشنز کی بدولت غیر قانونی تارکین وطن کی آمدورفت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، سامراجی قوتوں کا شام اور عراق میں  دہشتگردی کا مرکز بنانے کا منصوبہ اگر کامیاب ہوگیا تو پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

 صدر نے مزید کہا کہ ہم کسی کی پروا کیے بغیر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نئے اقدامات لیں گے اور جب تک شمالی عراق کا پہاڑی علاقہ  دہشتگردوں سے پاک نہیں ہو جاتا  یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں