ترک عدالتی کمیشن دی ہیگ میں

ہم، جنوبی افریقہ کی طرف سے بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں دائر کروائے گئے دعوے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بحیثیت ترک عوام کے ہم ایک دفعہ پھر اس عدالتی کاروائی کے ساتھ تعاون کا اظہار کرتے ہیں: جنید یوکسیل

2087864
ترک عدالتی کمیشن دی ہیگ میں

جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے دعوی نسل کشی کی پہلی پیشی کی کاروائی پر نگاہ رکھنے کے لئے ترکیہ قومی اسمبلی کا عدالتی کمیشن ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہے۔

وفد نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں شروع ہونے والا یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو اور دعوے کا فیصلہ حق و انصاف پر مبنی ہو۔

عدالتی کمیشن کے سربراہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول سے اسمبلی ممبر جنید یوکسیل نے کہا ہے کہ " خواہ حکام کی سطح پر ہو خواہ عوامی سطح پر بحیثیت ترکیہ ہم  ہرگز اس ظلم کے ساجھے دار نہیں بنیں گے۔ ترکیہ، اسرائیل کے شہریوں کو ہدف بنانے والے ظالمانہ حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا اور اس کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی حمایت کرتا ہے"۔

یوکسیل نے کہا ہے کہ "ہم، جنوبی افریقہ کی طرف سے بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں دائر کروائے گئے دعوے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بحیثیت ترک عوام کے ہم ایک دفعہ پھر اس عدالتی کاروائی کے ساتھ تعاون کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری تمّنا ہے کہ یہ عدالتی کاروائی جلد از جلد مکمل ہو اور عدالت کی تجّلی ہو"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ بات ایک دفعہ پھر ثابت ہو گئی ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین منصفانہ سیاسی حل  تک نہیں پہنچ جاتا ہمارے علاقے میں پائیدار امن و استحکام کا قیام ممکن نہیں ہو سکے گا۔ نتیجتاً ہماری بنیادی توقع یہی ہے کہ قیام امن کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ ترکیہ کسی حل کی طرف جانے والی تمام کوششوں  میں فعال کردار ادا کرے گا اور کسی حتمی سمجھوتے کے اطلاق  کے مراحل میں بحیثیت ضامن ذمہ داریاں اٹھانے کے لئے تیار ہے"۔



متعللقہ خبریں