ہمارا ہدف پورا ہونے کو ہے: ایردوان

ہمارا، اپنے شہری کو خلائی مشن کے ہمراہ خلاء میں بھیجنے کا ہدف پورا ہونے کو ہے۔ یہ کامیابی ترکیہ  کے لئے سرمایہ فخر ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2087205
ہمارا ہدف پورا ہونے کو ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "قومی خلائی پروگرام کے سلسلے میں پہلی دفعہ ہمارا کوئی شہری سائنس مشن کے ہمراہ خلاء میں جا رہا ہے۔ ہمارا ہدف پورا ہونے کو ہے۔ ترکیہ تمہیں اس پر فخر کرنا چاہیے"۔

صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے ترکیہ کے پہلے خلائی مسافر آلبائے آلپر گزیر آوجی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا، ترکیہ کے خلائی پروگرام  کے دائرہ کار میں، اپنے کسی شہری کو خلائی مشن کے ہمراہ خلاء میں بھیجنے کا ہدف پورا ہونے کو ہے۔ یہ کامیابی ترکیہ  کے لئے سرمایہ فخر ہے"۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے پہلے خلاء باز آلپر گزیرآوجی 17 اور 18 جنوری  کی درمیانی شب ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 11 منٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہوں گے۔

گزیر آوجی 14 دن تک خلائی اسٹیشن پر رہیں گے اور سائنسی تحقیقات کے لئے خلاء میں بعض تجربات کریں گے۔



متعللقہ خبریں