صدر ایردوان کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار

صدر ایردوان نے  بات چیت میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے

2083964
صدر ایردوان کا  ایرانی ہم منصب سے رابطہ، ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے  ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران صدر ایردوان نے کرمان میں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لیے رئیسی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایردوان نے  بات چیت میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایرانی عوام کو ان کے نقصانات پر صبر کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے ایران سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ طور پر کام کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ ترکیہ کو  جزوی طور پر  ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا  ہے۔

ایران کے صوبہ کرمان میں گزشتہ روز پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب ہونے والے دوہرے دہشت گردانہ حملے میں 95 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے سلیمانی کے قتل کی 4 ویں برسی کے موقع پر ایران میں  یادگاری پروگرام  منعقد کیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں