ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT نے PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا

خفیہ ایجنسی MIT نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے منشیات کے تاجر عبدالمطلب دوعروجی کو غیر فعال کر دیا ہے

2083001
ترکیہ: خفیہ ایجنسی MIT نے PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا

ترکیہ کی خفیہ ایجنسی MIT نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے منشیات کی تجارت کے ذمہ دار دہشت گرد' عبدالمطلب  دوعروجی' کو، عراق کے دیہی علاقے سلیمانیہ میں، غیر فعال کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق MIT نے دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغناوں میں سے 'جیسور ویدات' کوڈ نیم والے دہشت گرد 'عبدالمطلب دوعروجی' کو غیر فعال کر دیا ہے۔ دہشت گرد، ترکیہ میں، منشیات کی تجارت میں ملّوث تھا۔

MIT کے مطابق PKK نے دوعروجی کو عراق کے علاقے سلیمانیہ میں منشیات کی تجارتی کاروائیاں کنٹرول کرنے کا فریضہ سونپ رکھا تھا۔ دہشت گرد کے خلاف آپریشن کر کے اسے اس کے گڑھ میں غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ دہشت گرد ماضی میں استنبول میں، منشیات فروشی اور لوٹ مار کے جرائم میں، عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کے بعد 2017 میں عراق چلا گیا اور وہاں سے تخریبی کاروائیاں کرنا شروع کر دی تھیں۔



متعللقہ خبریں