شمالی عراق میں  دہشت گرد تنظیم PKK کے 16 اہداف تباہ

یہ آپریشن اقوام متحدہ کے معاہدے کی شق  51 کی رُو سے  اپنے دفاع کے حقوق کی بنیاد پر سر انجام دیا گیا ہے

2082330
شمالی عراق میں  دہشت گرد تنظیم PKK کے 16 اہداف تباہ

شمالی عراق میں  دہشت گرد تنظیم PKK کے 16 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے  اپنے سماجی رابطوں کے پیج پر بیان میں لکھا ہے کہ "PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو بے بس  کر کے  شمالی عراق سے ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کا سد باب  کرنے اور ہماری سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے؛ اقوام متحدہ کے معاہدے کی شق  51 کی رُو سے  اپنے دفاع کے حقوق کے مطابق شمالی عراق میں  ترک خفیہ سروس کے تعاون سے  مطینہ، گارا، ہاکورک اور آسوس علاقوں میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف ترک  مسلح افواج نے  فضائی کارروائیاں کیں،  جس دوران  PKK کے زیر استعمال غاروں، پناہ گاہوں، پناہ گاہوں اور گوداموں پر مشتمل 16 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں