ترکیہ: مقامی و ملّی تارپیڈو کا کامیاب تجربہ

تجرباتی فائر میں تارپیڈو نے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2082080
ترکیہ: مقامی و ملّی تارپیڈو کا کامیاب تجربہ

ترکیہ کے ملّی و مقامی امکانات اور ترک انجینئروں کی طرف سے تیار کئے گئے تارپیڈو 'AKYA'  نے ٹی سی جی پریویزے آبدوز کی طرف سے کئے گئے جنگی فائر کے ساتھ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "تار پیڈو 'AKYA' نیلے وطن کی  تیز دھار تلوار ہے۔ 'AKYA'  کا تجرباتی فائر ٹی سی جی پریویزے آبدوز کی طرف سے کیا گیا ہے۔ فائر میں تارپیڈو نے طے شدہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ اس قابل فخر کامیابی پر ہم اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے اورملک و ملّت کو اس کامیابی کی مبارکباد دیتے  ہیں" ۔



متعللقہ خبریں