ترکیہ: دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا گیا

ترکیہ خفیہ ایجنسی 'MIT' نے شام میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف نقطہ آپریشن کر کے فوجی یونٹوں پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد 'عمر عبداللہ الدہام' کو غیر فعال کر دیا

2082096
ترکیہ: دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغنہ کو غیر فعال کر دیا گیا

ترکیہ کی خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف نقطہ آپریشن کر کے فوجی یونٹوں پر حملوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد 'عمر عبداللہ الدہام' کو غیر فعال کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق  دہشت گرد عمر عبداللہ شام کے شہر طبقہ کا نام نہاد ذمہ دار تھا اور ابو دہام کے لقب سے پہچانا جاتا تھا۔ دہشت گرد ،ترکیہ کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی، منصوبہ بندی  کرنے والوں میں شامل تھا۔

دہشت گرد، 2017 سے فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشنوں کے علاقوں میں ترک مسلح افواج کی بیسوں  پر حملوں کا انتظام کرنے والی ٹیم کا ذمہ دار تھا اور ایک طویل عرصے سے MIT کی نگاہ میں تھا۔

دہشت گرد دہام کو شام کے علاقے طبقہ میں نقطہ آپریشن کر کے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں