سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی قرارداد ترک خارجہ کمیشن میں منظور،امریکہ کا خیر مقدم

امریکی امور خارجہ  کے مطابق، سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ترک خارجہ کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، صدر بائیڈن طویل عرصے سے ترک ایف سولہ طیاروں کی تجدید کی حمایت  کرتے آئے ہیں جس سے نیٹو کی  جارحانہ قابلیتوں میں مزید اضافہ ہوگا

2081241
سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی قرارداد ترک خارجہ کمیشن میں منظور،امریکہ کا خیر مقدم

امریکی حکومت نے ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن  سے سویڈن کی نیٹو رکنیت پر منظوری ملنے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ صدر بائیڈن ترکیہ کو  ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

 امریکی امور خارجہ  کے مطابق، سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ترک  خارجہ کمیشن  کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، صدر بائیڈن طویل عرصے سے ترک ایف سولہ طیاروں کی تجدید کی حمایت  کرتے آئے ہیں جس سے نیٹو کی  جارحانہ قابلیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

امور خارجہ نے ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن  کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا مگر ترکیہ کو ایف سولہ  طیاروں کی فروخت سے متعلق  تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔

 گزشتہ روز ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن نے  نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی قرارداد منظور کر لی تھی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں